فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی میں تاخیر

فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی کا عمل اب تاخیر کے بعد جمعے سے شروع ہو گا۔

اسرائیلی مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا ہے کہ ہمارے مغویوں کی رہائی کے لیے بات چیت ہر وقت آگے بڑھ رہی ہے، رہائی اصل معاہدے پر دستخط کے بعد شروع ہو گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا فوج نہیں رکے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں جبکہ موساد کے سربراہ کو تمام مغویوں کے ناموں کے ساتھ اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابھی تک حماس نے مغویوں کی مکمل فہرست فراہم نہیں کی ہے، صرف ان مغویوں کے نام دیے ہیں جنہیں پہلے رہا کیا جائے گا، مغویوں کے اہلِ خانہ کی رہائی جمعے تک ملتوی ہونے کا میڈیا کے ذریعے بتا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ عارضی جنگ بندی جمعرات سے شروع ہو گی۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!