نارتھ ناظم آباد: پولیس اہلکار سے ڈکیتی کی کوشش، ملزمان زخمی حالت میں فرار

کراچی (تشکر نیوز): نارتھ ناظم آباد تھانہ کی حدود میں واقع صائمہ برج ویو کے قریب پولیس اہلکار سے مسلح ڈکیتوں کا مقابلہ ہوا۔ پولیس کانسٹیبل عدنان اقبال جو کہ مارکیٹ تھانہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں تعینات ہیں، نے دو مسلح ڈکیتوں کی جانب سے لوٹنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

کراچی کے مئیر مرتضی وہاب کا بزنس کمیونٹی کے الزامات پر ردعمل، کہا “جو اچھا کام کرنا چاہتا ہے اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے

تفصیلات کے مطابق، دو مسلح ڈاکوؤں نے سادہ لباس میں موجود پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کی، تاہم کانسٹیبل عدنان کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایک گولی اہلکار کی ٹانگ کو چھو کر گزری۔ پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی معمولی زخمی حالت میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی نے بھی بیان دیا کہ پولیس اہلکار کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

55 / 100

One thought on “نارتھ ناظم آباد: پولیس اہلکار سے ڈکیتی کی کوشش، ملزمان زخمی حالت میں فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!