انتخابات میں پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے: محمود خان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور  پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے شریک چیئرمین محمود خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سے ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کے پی اور  پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے شریک چیئرمین محمود خان کا کہنا ہے کہ میں 9 مئی واقعات سے متعلق منصوبہ بندی میں شامل نہیں تھا، پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ اس وقت کہاں ہے؟

9 مئی واقعات کے بعد سب چھپ گئے ہیں، 9 مئی کے پرتشدد واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن احتجاج ہوسکتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!