ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں مطلوب دو ملزمان کو اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت
گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق یہ کارروائی رشید آباد، بلدیہ ٹاؤن میں کی گئی۔
منگھو پیر میں پانی چوروں کے خلاف اینٹی تھیفٹ سیل اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی
گرفتار ملزمان میں ابراھیم ولد محمد زاہد اور صفدر ولد حبیب گل شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی 30 بور پستول اور تھانہ گبول ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 138/22 کے تحت چھینی گئی ہنڈا 125 موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق یہ ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزم ابراھیم اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ بلدیہ سب انسپکٹر عمران سعد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے انجام دی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔