صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ

لندن (تشکر نیوز) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کیا، جہاں لیبر پارٹی کے کونسلر اور برطانوی وزیراعظم کے انٹرپرائز، اسکلز کے ایڈوائزر زرار قیوم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 5 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

دورے کے دوران صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے زرار قیوم کے ہمراہ ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے برطانوی حکومتی اراکین اور میمبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان، بالخصوص سندھ کے دورے کی دعوت دی۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے برطانوی حکومتی کیبنٹ میمبران اور پارلیمنٹ اراکین سے گفتگو میں کہا کہ سندھ کے تاریخی ریکارڈ، خاص طور پر بئراجوں سے متعلق، برطانیہ میں محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہماری کوشش ہوگی کہ دو طرفہ تعاون سے یہ ریکارڈ سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ برٹش دور کے انفراسٹرکچر اور سیاسی تاریخ کے متعلق ریکارڈ کی حوالگی سے سندھ کے عوام اپنی تاریخ سے بہتر طور پر واقف ہو سکیں گے۔

 

 

صوبائی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کلچرل ایکسچینج پروگرام کے انعقاد پر زور دیا۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!