...

چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری کا پوری دنیا تمام پاکستانیوں کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح علیہ الرحمہ کے 147 ویں یوم پیدائش پر خصوصی پیغام

کراچی(تشکُّر نیور اخبار ) یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضاقادری کی جانب سے پوری دنیا میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح علیہ الرحمہ کے 147 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد اور خصوصی پیغام

قائد اعظم محمد علی جناح علیہ الرحمہ برصغیر کی ایک عظیم عہدساز شخصیت اوت جہد مسلسل کا ایک عظیم مینارہ تھے،اسلام اور وطن عزیز  پاکستان کے لئیے انکی گراں قدر خدمات یوری قوم کے لیئے ایک سنہری باب ہے،قائد اعظم کی جدوجہد،محنت و لگن نے ہمیں ملک  پاکستان کا عظیم تحفہ دیا اور دو قومی نظریہ کے مطابق وطن عزیز کا قیام عمل میں آیا،
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم وطن عزیز خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئیے اپنا قومی کردار ادا کریں،
اوراس عظیم وطن کو صیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں مل جل کر بھرپور کام کریں،
ہمیں قائد اعظم کے بتائے گئے اصول پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہوگا،
اور اس کیلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی،ملکی بقاء اور اسکی فلاح کے لیئےبطور قوم متحد ہوکر اسلام اور پاکستان کے عظیم پرچم کو سربلند کرنا ہوگا، آج اس عظیم یوم کے موقع پر ہم تجدید عہد وفا کریں کہ ہم ملک پاکستان کے استحکام اور اسکے وقار کو بلند کرنے کے لئیے دشمنوں کے ناپاک عزائم کے خلاف اپنی صلاحیتوں کوبرؤکار لاتے ہوئے ملکی افواج کے شانہ بشانہ ملکر اپنا قومی ملی کردار اد کریں گے، آج 25 دسمبر یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پر ہم انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اور دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے تمام شہدائے پاکستان کے درجات کو بلند فرمائے، اور ملک پاکستان کی خیر فرمائے، اور ہمارے ملک کو خوب خوب ترقی اور عروج عطا فرمائے،آمین یارب العالمین

*جاری کردہ شعبہ اطلاعات*
*یونائیٹد مسلم فورم*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.