ناظم آباد میں آغا خان لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش پولیس اور شاہین فورس نے ناکام بنادی، دو ملزمان گرفتار

ناظم آباد کے علاقے میں آغا خان لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش کو پولیس اور شاہین فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ آج صبح ناظم آباد نمبر 3، عباسی شہید اسپتال کے قریب واقع لیبارٹری میں دو ڈاکو داخل ہوئے اور کیش کاؤنٹر پر موجود ملازم عمران کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے لگے۔ تاہم، ملازم نے فوری طور پر الارم بٹن دبا دیا جس کے بعد ناظم آباد پولیس اور شاہین فورس موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ملیر ایکسپریس وے کا اچانک دورہ

پولیس کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد ہوئی۔ گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت محفوظ خان ولد محمد اشرف خان اور سلیم ولد محمد سعید کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

 

 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق پولیس اور شاہین فورس کی بروقت کارروائی سے لیبارٹری کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔

63 / 100

One thought on “ناظم آباد میں آغا خان لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش پولیس اور شاہین فورس نے ناکام بنادی، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!