نیو کراچی ٹاؤن کی خوبصورتی کے لئے کیبل نیٹ ورک کو زیر زمین کرنے کی تجویز

کراچی تشکر نیوز:  چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی ہدایت پر ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے اپنے دفتر میں نارتھ کراچی کیبل اینڈ نیٹ ورک ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر اور کیبل اینڈ نیٹ ورک ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے ملاقات کے دوران وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے اور عوامی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، K-Electric اور PTCL کے پولوں پر بے ہنگم طریقے سے لگے ہوئے کیبل اور نیٹ ورک کے تاروں کو فوری طور پر ہٹا کر انہیں ترتیب کے ساتھ زیر زمین کیا جائے۔

شعیب بن ظہیر نے مزید کہا کہ نارتھ کراچی کیبل اینڈ نیٹ ورک ایسوسی ایشن کو ٹاؤن ٹیکس کی باقاعدگی سے ادائیگی کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی خوبصورتی اور ترقی کے لئے نیٹ ورک ایسوسی ایشن کا تعاون بہت ضروری ہے تاکہ حاصل شدہ محصولات کو ٹاؤن کی تعمیر و ترقی میں استعمال کیا جا سکے۔

جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ بہتر معاشرتی زندگی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

اس موقع پر کیبل اینڈ نیٹ ورک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بتایا کہ وہ 2019 سے نیو کراچی ٹاؤن کی سڑکوں کی خوبصورتی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیبل نیٹ ورک کو انڈرگراؤنڈ کرنے کی تجویز بہت مناسب ہے، تاہم، گلیوں اور محلوں میں کیبل کو زیر زمین کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے حکومت سے تعاون کی درخواست کی تاکہ ان بے ہنگم تاروں کو زیر زمین کیا جا سکے۔

 

 

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے نیو کراچی ٹاؤن میں کام کرنے والی تمام نیٹ ورک اور کیبل کمپنیوں سے تجاویز طلب کی ہیں اور اس حوالے سے اجلاس جلد منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!