ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ محمد اقبال میمن کی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے دفتر میں آمد

کراچی: ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ، محمد اقبال میمن نے سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا اور اس دوران منی کنٹرول روم / مانیٹرنگ روم کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے ہوم سیکرٹری کو کراچی شہر میں نصب کیے گئے کیمروں کی لائیو فیڈ دکھائی۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

آصف اعجاز شیخ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کیمروں میں موجود "FR” (فیس ریکگنیشن) اور "ANPR” (آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن) فیچرز کا لائیو ڈیمو بھی پیش کیا، جن کی مدد سے کراچی شہر کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

ڈی جی سندھ سیف سٹیز آصف اعجاز شیخ نے مزید بتایا کہ کراچی سیف سٹی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہر میں نصب تمام 12000 کیمروں کی لائیو فیڈ اور ان کی جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ مانیٹرنگ کا مرکز سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر میں واقع مین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے کراچی میں جرائم کی روک تھام اور تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوگی، جو شہر کی سیکیورٹی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

 

 

63 / 100

One thought on “ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ محمد اقبال میمن کی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے دفتر میں آمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!