...

مسیحی برداری اپنا مذہبی تہوار کرسمس (آج )ملک بھر میں جوش وخروش سے منائے گی

مسیحی برداری اپنا مذہبی تہوار کرسمس (آج )ملک بھر میں جوش وخروش سے منائے گی

کراچی (تشکُّر نیور اخبار24 دسمبر2023ء) مسیحی برداری اپنا مذہبی تہوار کرسمس آج پیر کو کراچی سمیت ملک بھر میں جوش وخروش سے منائے گی۔گرجا گھروں، مسیحی افراد کے گھروں اور محلوں میں خصوصی طور پر کرسمس ٹری اور ڈیوڈ اسٹارز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گھروں اور گزر گاہوں کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیاہے۔کرسمس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز اتوار کی شب سے شہر کے تمام گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
یہ دعائیہ تقریبات سینٹ پیٹرک ۔ہولی ٹینٹی سمیت شہر کے تمام گرجا گھروں میں جاری ہیں۔ان دعائیہ تقریبات میں مسیحی پیشواں نے حضرت عیسی کی تعلیمات بیان کیں۔اس موقع پر خصوصی گیت گائے گئے۔ملک میں امن وسلامتی ۔خوشحالی اورترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

ان دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برداری کے رہائشی علاقوں میں خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

مسیحی برداری نے اپنے گھروں کو کرسمس ٹری ۔اسٹار اور برقی قمقموں کی مدد سے سجایا ہے۔ کرسمس کی مختلف تقریبات میں کرسمس کیک کاٹے گئے اور سانتا کلاز نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برداری سے تعلق رکھنے مرد۔خواتین ۔نوجوانوں ۔بچوں نے نئے کپڑے اور دیگر اشیا خریدیں۔کرسمس کے حوالے سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے سمیت کیک اور دیگر تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔کرسمس کے موقع پر گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔اس موقع کی مناسبت سے خصوصی پکوان تیار کیے گئے ہیں۔کرسمس کے حوالے مسیحی برداری کی آبادیوں میں بہت رونق دیکھنے میں آرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.