تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری خلاف ورزی پر امیدواروں پے کارروائی ہوگی

تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری
خلاف ورزی پر امیدواروں کے ساتھ پبلشر کیخلاف بھی کارروائی ہوگی

WEB DESK TASHAKUR NEWS

الیکشن کمیشن ہدایت نامہ کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ یا بینرز کی اجازت نہیں ہوگی پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہ ہو، ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے ہوسکتے ہیں،بینرز 3 فٹ لمبا اور 9 انچ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہئےپورٹریٹ تصویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔

ہر اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتہ لکھنا لازم ہےقرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیرقانونی ہےہورڈنگز، بل بورڈز،وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی ہوگی الیکشن مہم میں سرکاری اہلکار کی تصویر لگانا غیر قانونی ہوگی خلاف ورزی پر امیدواروں کے ساتھ پبلشر کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!