...

سپریم کورٹ کے حکم پر گجر، اورنگی، محمود آباد نالہ متاثرین کو چیک کی تقسیم شروع

سپریم کورٹ کے حکم پر گجر، اورنگی، محمود آباد نالہ متاثرین کو چیک کی تقسیم شروع

کراچی ( تشکُّر نیور اخبار 24 دسمبر2023ء) سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو پہلے مرحلے میں نوے ہزار روپے کے چیک تقسیم کرنا شروع کردئیے۔ڈی سی ضلع جنوبی کو گجر، محمودآباد اور اورنگی نالہ کے 6 ہزار 932 متاثرین کوچیک تقسیم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن نیچیف سیکرٹری سندھ کونوٹ ارسال کردیا، سمری کے مطابق ہر متاثرہ خاندان کو ایک لاکھ اسی ہزار روپے کے دو چیک دئیے جائیں گے، ہر چیک نوے ہزار روپے کا ہے تاکہ وہ اس رقم سے اسی اسکوائر یارڈ پلاٹ پر گھر تعمیر کرسکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے کراچی کے محمود آباد، گجر اور اورنگی نالہ متاثرین کو متبادل رہائش اور معاوضے کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ پندرہ روز میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نالہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی اور متبادل رہائش فراہم کرنے سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی تھی۔ترجمان سندھ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ چھ سو سے زائد متاثرین کو چیکس نہیں دیے جاسکے،کچھ نے رابطہ نہیں کیا، کچھ کے شناختی کارڈز بلاک ہیں اور کچھ انتقال کرگئے ہیں، عدالت نے فہرست متاثرین کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.