کراچی میں 23 اکتوبر تک پانی کی فراہمی معطل، واٹر کارپوریشن کی ہدایت

تشکر نیوز:  واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، کراچی میں پانی کی فراہمی 23 اکتوبر 2024 تک مکمل طور پر بند رہے گی۔

سندھ حکومت کی عوام کو خوشخبری: کراچی کی سڑکوں پر جلد چلیں گی ڈبل ڈیکر بسیں

یہ اقدام کراچی جیل چورنگی اولڈ سٹی ٹرنک مین کی 66 انچ کی لائن میں وال نصب کرنے کے سبب کیا گیا ہے۔ اس دوران چنیسر ٹاؤن اور ٹاؤن جناح ٹاؤن میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل رہے گی۔

مزید برآں، پانی کی فراہمی کی معطلی کا اثر کراچی کے دیگر علاقوں پر بھی پڑے گا، جن میں کیماڑی، کلفٹن، صدر، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، لیاقت آباد اور ناظم آباد شامل ہیں۔

 

 

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پانی کے ذخائر جمع کرنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں تاکہ پانی کی عدم دستیابی کی صورت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!