کشمیریوں کے بھارتی فورسز کیخلاف مظاہرے،عالمی برادری سے انصاف کا مطالبہ

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کشمیری عوام کا قابض فورسز کیخلاف احتجاج
کشمیریوں کے بھارتی فورسز کیخلاف مظاہرے،عالمی برادری سے انصاف کا مطالبہ

WEB DESK TASHAKUR NEWS
بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم، معصوم افراد کے قتل اور 377 کی تنسیخ سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف کشمیری عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 21 دسمبر کو حریت پسندوں نے سرن کوٹ میں بھارتی فوج کے 5 جوانوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا تھا۔ جواب میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پونچھ اور راجوری کی معصوم عوام پر ظلم شروع کر دیا۔

حریت پسندوں کے حملے کے بعد بھارتی فورسز نے 80 سے زائد معصوم کشمیروں کو قید کرکے تھرڈ ڈگری غیر انسانی ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا۔ تین کشمیریوں کو ہندوستانی فوج نے غیر قانونی طور پر تفتیش کی آڑ میں اٹھا لیا، 22 دسمبر کو زیر حراست تینوں کشمیری مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی فوج کے ظالمانہ اور غیرانسانی سلوک کیخلاف راجوڑی سیکٹر میں کشمیری عوام کے بھارتی سیکورٹی فورسز کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ شرکاء نے عالمی برادری سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!