بھارت میں ٹریڈ افسر تعینات کرنے کے سابقہ حکومت کے پلان پرعمل درآمد روک دیا گیا

بھارت میں ٹریڈ افسر تعینات کرنے کے سابقہ حکومت کے پلان پرعمل درآمد روک دیا گیا

ویب ڈیسک تشکُّر نیور 24 دسمبر ، 2023

سابق اتحادی حکومت کے دور میں تجارت معطلی کے باوجود بھارت میں ٹریڈ افسر کی تعیناتی کیلئے عمل شروع کیا گیا تھا—فوٹو: فائل
نگران حکومت نے بھارت میں ٹریڈ افسر تعینات کرنے کیلئے سابقہ حکومت کے پلان پرعمل درآمد روکتے ہوئے ٹریڈ افسرتعینات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا.

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کے ساتھ تجارت کی معطلی کے باوجود نئی دلی سمیت بیرون ملک 40 ٹریڈ افسران تعینات کرنے کیلئے عمل شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔

رواں سال جولائی میں اتحادی حکومت کے دور میں بیرون ملک ٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کیلئے اشتہار شائع کیے گئے تھے، کل 40 آسامیوں میں نئی دلی بھی شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے بیرون ممالک 39 ٹریڈ افسران تعینات کرنے کی منظوری دیدی تاہم ان 39 ممالک میں بھارت کے نئی دلی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اتحادی حکومت کے دور میں تجارت معطلی کے باوجود بھارت میں ٹریڈ افسر کی تعیناتی کا عمل شروع کیا گیا تھا-

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت میں گریڈ 20 کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹر کی آسامی ختم کرتے ہوئے گریڈ 19 کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر آسامی کی منظوری دی تھی-

 

 

ذرائع جیو نیوز کے مطابق وزارت تجارت کے مطابق بھارت کے سات تجارتی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!