تشکر نیوز: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کراچی میں پریس کلب، تین تلوار، اور میٹروپول کے علاقوں میں ہونے والے مظاہروں سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، لیکن مظاہرین نے اس قانون کی خلاف ورزی کی۔
پاکستان کے مفادات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے، ذاتی مفادات کی سوچ خطرناک ہے: سعید غنی
وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ضیاء لنجار نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی بلا تفریق رنگ، نسل، اور مذہب کی جائے گی۔
پریس کلب کے باہر مظاہروں کے دوران صحافیوں کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک اور تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضیاء لنجار نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو ان کی شناخت بتانے کے باوجود تشدد کا نشانہ بنایا، ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔