کراچی: زمان ٹاؤن تصویر محل چوکی پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم کا مطلوب ملزم گرفتار

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت وقاص عرف مونٹی کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک عادی جرائم پیشہ شخص ہے اور اس کا مجرمانہ ریکارڈ پہلے سے موجود ہے۔

پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں پولیس دربار کا انعقاد، آئی جی سندھ غلام نبی میمن مہمان خصوصی

 

 

پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے ذریعے علاقے میں جرائم کی وارداتوں میں کمی لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

55 / 100

One thought on “کراچی: زمان ٹاؤن تصویر محل چوکی پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم کا مطلوب ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!