آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی طویل ملاقات سیاسی حالات اور آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی طویل ملاقات سیاسی حالات اور آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک تشکُّر نیوز) آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی طویل ملاقات میں سیاسی حالات اور آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری سےسابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے طویل ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آئندہ سال8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی گہما گہمی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے، اور اس صورتحال میں سیاسی رہنمائوں میں ملاقاتوں کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے۔

اسی سلسلے میںتحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی وزیررہنے والے اور بعد ازاں پارٹی کو خیرآباد کہنے والے فیصل واوڈا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے طویل ملاقات کی ۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس( ٹویٹر) پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری اور فیصل واوڈا کی ملاقات میں سیاسی حالات اور آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!