ضلع شرقی میں 44 پولیس تھانے ہیں،19 س ڈویڑن اور تین ضلعی ہیں،ایسٹ زون میں شرقی، کورنگی، اور ملیر اضلاع شامل ہیں، ایسٹ زون کے ڈی آئی جی اظفر مہیسر کی وزیراعلیٰ کو بریفنگ

ضلع شرقی میں 44 پولیس تھانے ہیں،19 س ڈویڑن اور تین ضلعی ہیں،ایسٹ زون میں شرقی، کورنگی، اور ملیر اضلاع شامل ہیں، ایسٹ زون کے ڈی آئی جی اظفر مہیسر کی وزیراعلیٰ کو بریفنگ

کراچی ( اسٹاف رپورٹ تشکُّر نیوز) ڈی آئی جی ایسٹ زون اظفر مہیسر نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شرقی میں 44 پولیس تھانے ہیں،19 سب ڈویڑن اور تین ضلعی ہیں۔ایسٹ زون میں شرقی، کورنگی، اور ملیر اضلاع شامل ہیں۔
ایسٹ زون میں سے قبضہ مافیا، اسمگلنگ ، تیل کی چوری، پانی کی چوری شامل ہیں،بجلی کی چوری اور سڑکیں بلاک ہونا ایسٹ زون کے بڑے مسائل ہیں،اسٹریٹ کرائم کے 8 ستمبر 2023 سے 20 دسمبر 2023 تک 785 کیسز ہوئے جس میں 261 حل اور 524 پر کام چل رہا ہے،چھینے گئے 601 موبائل فون اور 365 دو پہہ گاڑیاں اور 29 فور وہیلر برآمد ہوئیں،1974 مفرور پکڑے گئے اور 358 اشتہاری گرفتار کئے گئے،ایسٹ زون میں 42 گٹکہ فیکٹری بسٹ کن اور 88 گرفتار کئے گئے،ایسٹ زون کی سات پولیس تھانے کے ڈی اے کی زمین پر 10 کے ایم سی اور 17 روینیو،تعلیم اور دیگر اداروں کی زمین پر واقع ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!