بلوچستان حکومت کا 3700 بند اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے صوبے میں سالوں سے بند 3700 اسکولوں کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث یہ اسکول طویل عرصے سے بند پڑے تھے۔

فری لانسرز اور غیرملکی سفارت خانوں کے لیے انٹرنیٹ تک مکمل رسائی کا نیا طریقہ کار وضع

محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 254 اسکول پشین میں بند ہیں، جبکہ خضدار میں 251 اور کوئٹہ میں 152 اسکولوں پر تالے لگے ہوئے ہیں۔ اسکولوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے حکومت نے کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے لیے 11 اکتوبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

 

 

اساتذہ کی بھرتی ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی کمیٹی کرے گی، تاکہ بند اسکولوں کو جلد از جلد فعال کیا جا سکے۔ صوبائی حکومت کے مطابق پشین اور آواران میں 40 اسکولوں کو پہلے ہی کامیابی سے دوبارہ کھولا جا چکا ہے، اور دیگر اضلاع میں بھی یہ عمل جاری ہے۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!