فری لانسرز اور غیرملکی سفارت خانوں کے لیے انٹرنیٹ تک مکمل رسائی کا نیا طریقہ کار وضع

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فری لانسرز، کاروباری اداروں اور غیرملکی سفارت خانوں کے لیے انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی کے لیے آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن کا عمل جاری کر دیا ہے۔ اس رجسٹریشن کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز تک مکمل اور مستقل رسائی فراہم کی جائے گی۔

وزیرستان کے رکشا ڈرائیور مارشل آرٹسٹ ارشد محسود نے بھارتی کھلاڑی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

پی ٹی اے حکام کے مطابق غیرملکی مشنز کو فوری طور پر اپنا وی پی این رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ عمل انٹرنیٹ فراہم کنندہ کی تصدیق کے بعد دو سے تین دن میں مکمل کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، جس سے یہ عمل سہولت بخش اور آسان بنا دیا گیا ہے۔

 

 

یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود فری لانسرز اور غیرملکی ادارے بلاتعطل انٹرنیٹ رسائی کے ساتھ اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!