تشکر نیوز: نارتھ کراچی سیکٹر J-5 میں کالا اسکول کے قریب واقع ایک برف بنانے والی فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر ضروری ساز و سامان کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
چین: نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 18.8 فیصد تک پہنچ گئی
ریسکیو آپریشن کے دوران لوکل گورنمنٹ کے نمائندے اور فیکٹری کا مالک بھی موجود رہے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔ ٹیم نے گیس لیکیج کی جگہ کا تعین کیا اور والز کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تاکہ مزید اخراج کو روکا جا سکے۔
فیکٹری میں لیکیج کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا، تاہم ریسکیو ٹیموں نے معاملے کو بروقت قابو کر کے ممکنہ بڑے حادثے سے بچا لیا۔