چین: نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 18.8 فیصد تک پہنچ گئی

چین میں معاشی ترقی سست روی کا شکار ہونے کے باعث نوجوانوں کی بیروزگاری کی شرح سال کی سب سے بلند ترین شرح 18.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

تشکر اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چینی قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے بتایا ہے کہ جولائی میں 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 17.1 فیصد سے بڑھ کر 18.8 فیصد ہو گئی۔

کراچی: ایم ڈی کیٹ وبال جان بن گیا، کئی امیدوار ٹیسٹ میں شرکت سے محروم

یہ اعداد و شمار جون 2023 میں 21.3 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچے تھے، جس کے بعد حکام نے ان اعداد و شمار کی اشاعت معطل کر دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں چینی یونیورسٹیوں سے 1 کروڑ 20 لاکھ طلبہ گریجویٹ ہوئے جس نے بیروزگاری کی شرح میں مزید اضافہ کیا ہے۔

 

 

62 / 100

One thought on “چین: نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 18.8 فیصد تک پہنچ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!