فوج کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

تشکر نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا ہے کہ فوج کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ ریاست کی تابع ہیں اور ہر منتخب حکومت سے انتظامی تعلق رکھتی ہیں، لیکن سیاسی وابستگی نہیں ہوتی۔

2030 تک 53 فیصد توانائی کا حصول قابل تجدید ذرائع سے ہوگا، پاور ڈویژن

پشاور میں یونیورسٹی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور فوج ریاستی نظام کے مطابق کام کرتی ہے، نہ کہ کسی سیاسی جماعت یا نظریے کے تحت۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج اور عوام کا مشترکہ تعاون ضروری ہے۔ فوج کسی خوارج سے بات چیت کی حامی نہیں، لیکن افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ خوارج کی حوالگی پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جب تک خوارج ریاست کے سامنے تسلیم نہیں ہوتے، مذاکرات کا کوئی جواز نہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورٹ مارشل کے پراسیس میں ہے، اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فوج، سول حکومت کے تحت تعینات ہوتی ہے اور لکی مروت میں سیکیورٹی خدمات بھی سر انجام دے رہی ہے۔

 

 

فوج کے خلاف فساد پھیلانے والوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر ملک کو سافٹ اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں، لیکن فوج ریاست کے فیصلوں کی پابند ہے اور اپنے فرائض پورے کر رہی ہے۔

55 / 100

One thought on “فوج کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!