تشکر نیوز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کو شاباش دی۔ انہوں نے مذہبی تقاریب، نعتیہ محافل اور جلوسوں کے دوران فراہم کی جانے والی غیر معمولی سیکورٹی کو قابل تعریف قرار دیا۔
لبنان: پیجر پھٹنے سے 8 افراد شہید، ایرانی سفیر، حزب اللہ کے کارکنوں سمیت ڈھائی ہزار سے زائد زخمی
آئی جی سندھ نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد میں تقریبات اور اجتماعات میں شرکت حکومتی انتظامات اور اداروں پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس اور اس کے جوان عوام کے تحفظ اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، اور ٹریفک پولیس کے بہترین انتظامات بھی ستائش کے قابل ہیں۔
غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کے تمام یونٹس نے ایک ٹیم کی طرح مل کر عید میلاد النبیؐ کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران اور جوان عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت مستعد اور تیار ہیں۔