ڈسٹرکٹ ساوتھ کرپشن کےبادشاہ اشفاق کھوکھر کے حوالے

تشکر نیوز: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ ترین افسر اشفاق کھوکھر کو ڈسٹرکٹ ساوتھ دے دیا گیا ہے ۔ ذرائع کےمطابق اشفاق کھوکھر ۔ہردورمیں تعینات ہونے والے ڈائریکٹرجنرل کا فرنٹ مین رہا ہے ۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سیکورٹی اقدامات پر پولیس کو شاباش

۔ذرائع کےمطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا یہ کماؤ پوٹ افسر ہرجگہ اپنی جگہ بناتاہے اور دیکھتے ہی دیکھتے فرنٹ مین کا روپ دھارلیتا ہے ذرائع کےمطابق اشفاق کھوکھر کینڈین نیشنلٹی بھی رکھتا ہے ۔۔۔ ذرائع کے مطابق ایک عام سے افسر ہونے کے باوجود اس کے شاہانہ ٹھاٹھ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔۔پانچ سو گز کے لگژری گھرمیں رہتا ہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ساوتھ میں تعیناتی کے بعد موصوف دھڑلے سے غیرقانونی تعمیرات
کروارہےہیں ۔۔

ذرائع کےمطابق رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیرہورہی ہیں ۔۔ بلڈرز سےمعاملات کرکے مخصوص بلڈرز کو منظورشدہ نقشوں کے برخلاف تعمیرات کی اجازت دی جارہی ہیں ۔۔۔جس کی وجہ سے نہ صرف ایک طرف معصوم شہریوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی داو پر لگ رہی ہے بلکہ دوسری طرف فیسوں کی مد میں ایس بی سی اے کو مالی خسارے کا سامنا ہے ۔۔ زرائع کےمطابق ڈسٹرکٹ ساوتھ سے سارا پیسہ اٹھا کراشفاق کھوکھر اور ڈی جی ایس بی سی اے آپس میں بانٹ لیتے ہیں ۔

 

 

اشفاق کھوکھر کی طرز زندگی دیکھ کر بہ خوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لوٹ مار کا کیا لیول ہے۔۔ ایک عام سا سرکاری افسر کس طرح ایسی شاہانہ زندگی گزار سکتا ہے ۔۔ ذرائع کےمطابق اشفاق کھوکھر کا پورا کئیریر کرپشن سے عبارت ہے ۔۔ ماضی میں ان سے منسوب بے شمار واقعات ہیں کبھی رات گئے تک کرپٹ سسٹم کے کام کرنے کے حوالے سے ہنگامہ آرائی ہوئی ۔۔ اس میں وہ عوام کے غیض وغضب کا نشانہ بنا ۔۔ کبھی لین دین کےمعاملات پر جھگڑے ہوئے اشفاق کھوکھر جیسے کماو پوت افسران باقاعدہ ایک مافیا کا روپ دھار چکےہیں ۔۔۔ ان کی جڑیں بہت گہری ہیں ۔۔ اور ان جڑوں کے گہرا ہونے کی وجہ اعلی افسران کی جانب سے نہ صرف ان کی پشت پناہی بلکہ ساجھے داری ہے ۔۔ڈسٹرکٹ ساوتھ میں اشفاق کھوکھرکی نگرانی میں ذرائع کےمطابق بدترین غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔۔ یہ تعمیرات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔۔۔ وزیراعلی سندھ ۔۔ وزیربلدیات اور متعلقہ اداروں کو اشفاق کھوکھر اور ان کی پشت پناہی کرنے والے اعلی ترین افسران کی کارروائیوں کو نوٹس لینا چاہیے ۔۔ یہ افسران نہ صرف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بلکہ پوری صوبائی حکومت کی کارکردگی اور ساکھ پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں

56 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ ساوتھ کرپشن کےبادشاہ اشفاق کھوکھر کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!