تشکر نیوز: کشمور پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 37 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا، جن میں 10 خواتین، 22 مرد اور 5 بچے شامل ہیں۔ یہ افراد پنجاب کے ویہاڑی شہر کے رہائشی ہیں، جنہیں لکڑیاں کاٹنے کے بہانے کشمور کے کچے علاقے کی طرف لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس نے ٹیکنیکل معلومات کی مدد سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بڈانی کی حدود سے تمام افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جشن میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس میں شرکت، استقبالیہ کیمپوں کا دورہ
پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں ظفر اقبال، محمد عاشق، محمد شفیق، محمد شاکر، محمد ناصر، محمد رمضان، محمد حاجی، محمد اللّٰہ ڈوایو، مسمات نظیراں، مسمات امیر، محمد قربان، دوست محمد، نظر محمد، مسمات نیواز، مسمات فضلاں، 8 سالہ فاطمہ، مسمات نسیماں، محمد عمران، اور محمد خالق شامل ہیں۔
یہ کارروائی پولیس کی بہترین حکمت عملی اور بروقت معلومات کی بنیاد پر عمل میں آئی، جس سے ان قیمتی جانوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔