تشکر نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لگائے گئے مختلف استقبالیہ کیمپوں کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ نے اپنے ہاتھوں سے سبیل سے لوگوں کو شربت پلایا اور کیمپوں میں موجود لوگوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
لیاقت آباد پولیس کا کومبنگ آپریشن: گٹکا ماوا اور منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ ملزمان گرفتار
گورنر سندھ تبت سینٹر تک جلوس کے ساتھ موجود رہے اور کہا کہ آج عاشقان رسول ﷺ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ نکلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کا حضور ﷺ سے والہانہ محبت کا یہ جذبہ قابلِ تحسین ہے۔