کراچی میں پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں اپوا کالج کے قریب پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے پولیس یونیفارم، اسلحہ، پولیس جیکٹ، جعلی کارڈ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

329........24

کراچی پولیس چیف سے کمیونٹی پولیسنگ وفد کی ملاقات، شہر میں جرائم اور سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال

گرفتار ملزم نے اپنی موٹر سائیکل پر پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ بھی لگا رکھی تھی اور وہ ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹنے کے علاوہ پولیس یونیفارم پہن کر دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے میں بھی ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق، ملزم سے برآمد شدہ اسلحہ غیر قانونی ہے۔

 

 

ملزم کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

66 / 100

One thought on “کراچی میں پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!