ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی کی قیادت میں 14 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ڈپٹی چیف عامر چوٹانی، عقیق اقبال، ذیشان حارث، ڈاکٹر فرح، تیمور مصطفیٰ، محبوب علی، محمد امین، امان اللہ، خرم، عرفان، حماد اور دیگر اراکین شامل تھے۔
ایس بی سی اے ڈائریکٹر ڈیمولیشن عبدالسجاد خان کی کارروائی
وفد نے شہر میں امن و امان کی بہتری کے لیے پولیس کی کوششوں کی تعریف کی اور جرائم اور شہری مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ سی پی کے مینیجمنٹ نے مختلف علاقوں میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی، جنہیں ایڈیشنل آئی جی نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مراد سونی نے شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں، جنہیں ایڈیشنل آئی جی نے غور میں لینے کا وعدہ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی جاوید اوڈھو نے کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، اور سیف سٹی پروجیکٹ اور ایس فور پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔