ضلع کیماڑی کے تھانہ پاک کالونی پولیس نے میانوالی کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر مضر صحت گٹکا ماوا بنانے کا کارخانہ بے نقاب کر دیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر کی گئی کارروائی میں گٹکا ماوا تیار اور سپلائی کرنے والے ایک ملزم عرفان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم غفور عرف غفورا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
عدالت نے حکومت سندھ کو اسسٹنٹ کمشنر کیلئے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری سے روک دیا
چھاپے کے دوران کارخانے سے بڑی مقدار میں تیار شدہ گٹکا ماوا، 25 کلو چھالیہ، 13 کلو پتی، 8 کلو چونا، 5 کلو مصالحہ اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کیا گیا، جس میں پیکنگ ریپر، ڈیجیٹل کانٹا، ٹب اور بالٹیاں بھی شامل ہیں۔
یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر کی۔ ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔