کمراٹ میں پاک فوج نے ایک کامیاب ریسکیو آپریشن کیا جس میں کراچی سے آئے ہوئے سیاح محمد عابد خان کو ہیلتھ ایمرجنسی کے باعث فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا۔ محمد عابد خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ کمراٹ آئے تھے اور فلیش فلڈز اور خراب موسم کی وجہ سے وہاں پھنس گئے تھے۔ ادویات کی کمی کے باعث ان کی صحت کو شدید خطرات لاحق تھے۔
یوم دفاع: شہداء کے بچوں کا خصوصی پیغام
پاک فوج کو جیسے ہی خبر ملی، فوراً ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا، جس نے کامیاب ریسکیو آپریشن انجام دیا۔ اس بروقت کارروائی پر فیملی نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "ہم 28 اگست کو کمراٹ پہنچے تھے اور 29 اگست کو فلیش فلڈز کی وجہ سے پھنس گئے۔ بیماری کی حالت میں ہم نے پاک فوج سے مدد کی اپیل کی اور انہوں نے فوراً ہماری پکار پر لبیک کہا۔”
انہوں نے مزید کہا، "ہمارے پاس ادویات بھی ختم ہو رہی تھیں۔ پاک فوج کا رسپانس قابل تحسین ہے، ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بروقت ہمیں ریسکیو کیا۔” محمد عابد خان کی اہلیہ نے کہا، "میں اور میرے شوہر دونوں بیمار تھے۔ پاک فوج نے نہ صرف ہماری مدد کی بلکہ ہمارا بہت خیال بھی رکھا۔ اللہ تعالیٰ پاک فوج کو مزید عزت اور کامیابی عطا کرے۔ آمین”