یوم دفاع کے موقع پر شہداء کے بچوں نے خصوصی پیغامات دیے۔
حوالدار محمد شہباز شہید کی بیٹی نے اس موقع پر اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کی شہادت پر فخر محسوس کرتی ہیں، لیکن جب دوسرے بچوں کو ان کے والد کے ساتھ دیکھتی ہیں تو اپنے والد کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔
مصطفیٰ کمال کا حکومت سے این ایف سی فنڈز براہ راست اضلاع کو دینے کا مطالبہ
لیفٹیننٹ کرنل ثاقب علی فراز شہید کی بیٹی نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کے والد نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنا آج قربان کر دیا۔
حوالدار عبدالغفور شہید کے بیٹوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک دن فوج میں شامل ہو کر اپنے والد کی طرح شہادت کا مرتبہ حاصل کریں گے۔
شہید کے بیٹے نے کہا کہ قوم شہداء کے ساتھ ساتھ سرحدوں پر ملک کی حفاظت کرنے والے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
ان تمام پیغامات کے ذریعے دشمن کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ کسی صورت اس قوم کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتا۔ یوم دفاع شہداء کے لواحقین کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے لیے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔