لیاری میڈیکل کالج کے میل نرسنگ اسٹاف کا مظاہرہ، صوبائی وزیر سعید غنی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر

تشکر نیوز:  صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی منگل کے روز سندھ اسمبلی کے باہر لیاری میڈیکل کالج میل نرسنگ اسٹاف کے مظاہرے کے دوران مظاہرین کے درمیان پہنچ گئے اور ان کے مطالبات سنے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی، قومی سلامتی کے چیلنجز پر غور

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ لیاری کے رہائشی ہیں اور لیاری میڈیکل کالج و اسپتال میں بطور میل نرسنگ اسٹاف تعینات تھے۔ تاہم، میڈیکل کالج اور اسپتال انتظامیہ نے ان کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے متعدد ایسے افراد کو تعینات کیا ہے، جن کا نہ تو لیاری سے اور نہ ہی کراچی سے کوئی تعلق ہے۔

 

 

صوبائی وزیر سعید غنی نے مظاہرین کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کے تمام جائز مطالبات کا سدباب کیا جائے گا اور اس حوالے سے وزیر صحت سندھ کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر مظاہرین نے جئے بھٹو اور جئے بلاول بھٹو کے نعرے لگاتے ہوئے پرامن طور پر مظاہرہ ختم کر دیا۔

59 / 100

One thought on “لیاری میڈیکل کالج کے میل نرسنگ اسٹاف کا مظاہرہ، صوبائی وزیر سعید غنی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!