تشکر نیوز: نیب اب سندھ اسمبلی کے ارکان، وزرا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف براہ راست کارروائی نہیں کرے گا۔ اس سلسلے میں سندھ اسمبلی نے نیب کے لیے عرفان میمن کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔ اب کسی بھی رکن اسمبلی کے خلاف شکایت کی صورت میں نیب براہ راست کارروائی کے بجائے پہلے فوکل پرسن سے رابطہ کرے گا۔
سپریم کورٹ: عمران خان نے نااہلی کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کی درخواست دائر کردی
فوکل پرسن کی جانب سے موصولہ تفصیلات کی روشنی میں، اسپیکر سندھ اسمبلی متعلقہ رکن کو طلب کرے گا اور اس سے وضاحت اور بے گناہی کے ثبوت طلب کرے گا۔ اس عمل کا مقصد ارکان اسمبلی کو موقع دینا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں اور کسی بھی ممکنہ غلط فہمی کو دور کریں۔
اگر رکن اسمبلی اسپیکر کو مطمئن نہ کرسکا تو نیب کو کارروائی کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس نئے طریقہ کار کا مقصد یہ ہے کہ ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے، اور نیب کی کارروائی کو مزید مستند اور معتبر بنایا جائے۔