کراچی میں مختلف کاروائیوں میں منشیات فروشی میں ملوث 04 ملزمان گرفتار، ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برآمد۔ ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ

کراچی(رپورٹ تشکُّر نیور 20 دسمبر 2023) ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں دو مختلف کاروائیوں میں منشیات فروشی میں ملوث 04 ملزمان گرفتار، ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برآمد۔ ایس ایس پی کیماڑی، عارف اسلم راؤ

کاروائیاں ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر مختیار پہنور نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائیں۔

پہلی کاروائی میں پاک کالونی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش طارق خان نیازی عرف ہیرا کو پرانا گولیمار سے گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضہ سے 1080 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزم پیشہ ور عادی منشیات فروش ہے جو کہ اس سے قبل بھی 08 مختلف مقامات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری کاروائی میں پاک کالونی پولیس نے تین منشیات فروش ملزمان بنام 1- ظہیر، 2- عامر اور 3- عزیزالرحمان کو میوہ شاہ قبرستان سے گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے 430 گرام چرس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

_*Media Cell Keamari Police*_

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!