جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوام کے معاشی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گلشن ٹاؤن اور جناح ٹاؤن کے ملازمین بھوک اور فاقہ کشی کا شکار ملازمین

کراچی(اسٹاف رپورٹر تشکُّر نیوز) کہاں ہیں انسانی حقوق کی جماعتیں؟کہاں ہے حل صرف جماعت اسلامی کہنے والے؟؟جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوام کے معاشی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گلشن ٹاؤن اور جناح ٹاؤن کے ملازمین بھوک اور فاقہ کشی کا شکار ملازمین دو ہزار سے زائد ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں،پینشن سمیت دیگر الاونسز سے محروم چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اور چئیرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد کی ہڈ دھرمی قائم ملازمین کی تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں مگر غیر ملکی دورے عمرے کے نام پر جاری دونوں چئیرمین حضرات نے ٹاؤن کو اپنی پرائیویٹ لمیٹڈ فرم سمجھ لیا ایک عصر کے بعد آتا ہے دوسرا کلینک کا کام بھی ٹاون سے چلاتا ہے ملازمین ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ادوار میں کبھی فاقہ کشی کی نوبت نہیں آئی۔ ملازمین انصاف اور عدل کے نام پر جماعت اسلامی کو دیا گیا ووٹ ہمیں پھانسی فاقہ کشی کے باعث پھانسی گھاٹ تک لے گیا۔ملازمین دونوں ٹاؤن کے میونسپل کمشنرز بھی مجبوری اور مفلسی کی تصویر بن کر رہ گئے۔ملازمین چئیرمین حضرات اپنے پرائیویٹ بیٹیرز کے ذریعے معاملات چلاتے ہیں ملازمین کا کہنا تھا افسران کی عزت انکی نظروں میں صرف چپڑاسی سے کم نہیں 4 ماہ میں جتنی کرپشن جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے کے اداوار میں ہوئی اسکی مثال نہیں اربوں روپے کی غیرقانونی روڈ کٹنگ غیرقانونی اشتہاری مواد سمیت انکروچمنٹ کے نام پر بھتہ وصولی نے ریکارڈ قائم کر دیا زاہد بن خلیل اور راشد بیگ نامی جعلی افسران کو انٹرنل آرڈر سے تعینات کرنے کا مقصد بھی صرف کرپشن کا بازار گرم کرنا تھا

ہمیں بتایا جائے ہمارا قصور کیا ہے؟ ملازمین کی دہائی

نانگراں حکومت ہمارے لئے کچھ اقدام کررہی ہے نا ترازو والے ہمیں انصاف کے پلڑے میں تولنے کیلئے تیار اگر واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی تو وزیر اعلی ہاوس کے سامنے آخری سانس تک احتجاج کرینگےایم کیو ایم پاکستان خدارا ہماری مدد کرو ملازمین کی دہائی پاکستان پیپلزپارٹی ہماری مدد کرو۔۔ملازمین کی دہائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!