سندھ پولیس شہادتوں، مشکلات اور پریشانیوں کے باوجود ہر محاذ پر ثابت قدم رہی آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ

کراچی (رپورٹ تشکُّر نیوز 20,دسمبر 2023) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے گاڑڈن پولیس ہیڈکوارٹر جنوبی میں منعقدہ پولیس دربار میں پولیس افسران, جوانوں و دیگر اسٹاف کے مسائل و مشکلات سنے اور موقع پر موجود متعلقہ سینئر افسران کو اذالہ اقدامات کی بابت احکامات دیئے قبل اذیں آئی جی سندھ کی پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن جنوبی میں آمد پر پولیس بینڈ نے انھیں سلام پیش کیا دربار میں پولیس افسران اور جوانوں کی جانب سے سخت ملازمت کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود جیسے اقدامات کے استفسار اور بطور سربراہ آئی جی سندھ پر مکمل اطمینان کے اظہار پر آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ کی پولیس ملک کی بہترین پولیس ہے اور مجھے اس کا کمانڈر ہونے پرفخر ہے۔سندھ پولیس شہادتوں، مشکلات اور پریشانیوں کے باوجود ہر محاذ پر ثابت قدم رہی،ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں لیکن انشااللہ ہم ان چیلنجز سے ہر گز گھبرائیں گے نہیں بلکہ انکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ میری ذمہ داری آپ کی سہولیات اور فلاح کا خیال رکھنا ہے اورآپ کی کارکردگی میرا ہتھیار ہے۔تاہم سائیلین کی داد رسی سمیت جرائم کے خلاف ایسے اقدامات کریں کہ مجھے نا صرف آپ کی کارکردگی محسوس ہو بلکہ میرے لیئے ہی نہیں بلکہ سندھ کی عوام کے لیئے بھی باعث فخر ہو۔

پولیس دربار میں ایڈیشنل آئی جی کراچی,زونل ڈی آئی جیز,ڈی آئی جی ٹریفک کراچی,ضلعی ایس,ایس پیز کراچی و دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!