تشکر نیوز: وطن عزیز کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پروقار آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کا 77 واں یوم آزادی: ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات
اس تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے، جنہیں سلامی کے چبوترے پر آمد پر جنرل سیلوٹ پیش کیا گیا۔ تقریب میں پاک سرزمین اور مادر وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔
یوم آزادی کا یہ دن تجدید عہد وفا کا دن ہے، جہاں مادروطن کی سالمیت کے ضامن اور جغرافیائی سرحدوں کے نگہبان اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پرجوش انداز میں مناتی ہے، جو وطن سے محبت اور وفاداری کی علامت ہے۔