سی ای او واٹر کارپوریشن کا 77 ویں یومِ آزادی پر قوم کے نام پیغام

تشکر نیوز: سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او انجینئر اسداللہ خان نے پاکستان کے 77 ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کی پیروی جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کا موقع ہے اور ان تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

پاکستان کا 77 واں یوم آزادی: ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ 14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے، اور ہمیں اس آزادی کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے قوم کو یاد دلایا کہ اس یومِ آزادی پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو بھارتی مظالم کے باوجود اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

واٹر کارپوریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ادارہ کراچی کے شہریوں کو صاف اور قابل اعتماد پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام کی بہتری کے لیے پرعزم ہے۔ محدود وسائل اور چیلنجز کے باوجود واٹر کارپوریشن شہر کی خدمت کے لیے مسلسل محنت کر رہا ہے، اور وہ تمام شہریوں کو بلا تفریق بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

 

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ واٹر کارپوریشن کے تمام افسران اور ملازمین آئندہ بھی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی ترقی اور شہر کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

58 / 100

One thought on “سی ای او واٹر کارپوریشن کا 77 ویں یومِ آزادی پر قوم کے نام پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!