لیاقت آباد ٹاؤن ورکشاپ میں شیخ محمد ناصرکی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد

مورخہ:۔19 دسمبر 2023
کراچی (رپورٹ تشکر نیوز) ورکشاپ لیاقت آباد ٹاؤن میں افسران و اسٹاف کی جانب سے شیخ محمد ناصر کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب تھے اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان، ڈائریکٹر مکینیکل اصغر حسین،موٹر وہیکل انچارج محمد مظفر خان اور ورکشاپ کا اسٹاف بھی موجود تھا۔تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ الوداعی تقریب کا بھرا ہوا پنڈال اس بات کی طرف اشارہ کررہا ہے کہ شیخ محمد ناصر اپنے محکمے میں مقبول ہیں۔ انہوں نے اپنی ڈیوٹی محنت اور ایمانداری سے سر انجام دی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ محکمہ سینی ٹیشن لیاقت آباد ٹاون کو انہوں نے 26 سال دئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رب تعالٰی حقوق اللہ سے پہلے حقوق العباد کے بارے میں سوال کرے گا۔ اگر آ پ نے ڈیوٹی ایمانداری سے کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کی تو یہ ڈیوٹی آ پ کی نیکیوں میں اضافے کا سبب بنے گی۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی فراز حسیب نے افسران و اسٹاف کی جانب سے شیخ محمد ناصرکو یادگاری شیلڈز، تحائف اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!