یو ایس اوپن 2023 چیمپئن شپ/پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

اسپورٹس( تشکر نیوز رپورٹ ) یو ایس اوپن 2023 چیمپئن شپ/پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی امریکہ کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ یو ایس اوپن 2023 چیمپیئن شپ کا فائنل کنگس مین جسکی قیادت پاکستان کے حماد اعظم کررہے تھے اور نائٹ رائیڈر جس کی قیادت بھارت کے جسکن ملہوترا کر رہے تھے ،کے درمیان کھیلا گیا

کنگس مین نے، شرجیل خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت،،نائیٹ رائیڈر کی ٹیم جسمیں بھارت ، ویسٹ انڈیز اور یو ایس کے کھلاڑی شامل تھے ،کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے چیمپئن ھونے کا اعزاز حاصل کیا ٹورنامنٹ میں کیش 250ہزار یو ایس ڈالرز کے انعامات تقسیم کئے گئے

کنگس مین ثیم میں حماد اعظم سمیت ، محمد عامر ،شرجیل خان ، وقاص اور حماد اظہر بھی شامل تھے

حماد اعظم کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شرجیل خان فائینل کے بہترین کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کےبہترین بیٹسمین ، جبکہ وقاص ٹورنامنٹ کے بہترین بالر قرار پائے ۔میچ کو MAQ TV چینل پر لاکھوں ناظرین نے براہ راست دیکھا ، کنگس مین کی ٹیم نے پاکستان کا نام روشن کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!