سندھ حکومت کراچی کو تجاوزات سے پاک ، صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ، سید ناصر شاہ

تشکر نیوز: صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کو تجاوزات سے پاک، صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی تجاوزات کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی، اور اگر شہر میں تجاوزات کے خاتمے میں کسی قسم کی کوتاہی کی گئی تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دعوت ولیمہ چھوڑ کر ریسکیو مشن پر جانے والے پاک بحریہ کے کمانڈو کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فٹ پاتھ، گرین بیلٹ، سروس روڈ پر تجاوزات کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔ کچھ نجی دفاتر نے اپنے جنریٹر فٹ پاتھ پر رکھے ہوئے ہیں، انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کراچی کو پرکشش بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہے ہیں اور میئر اور کمشنر کراچی کو تجاوزات کے مکمل خاتمے کی ہدایات دی جا چکی ہیں جبکہ ڈی سی اور پولیس اس عمل میں مکمل تعاون کریں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے تجاوزات ہٹانے کے عمل کو تیز کیا جائے اور تمام پارکنگ پلازہ کو فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی یا سڑکوں پر پارکنگ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور سڑکوں پر ملبہ گرانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایسے بلڈرز کے خلاف کارروائی کرے جو سڑکوں پر ملبہ گرانے میں ملوث ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن اور کنٹونمنٹ بورڈ اپنے دائرہ اختیار کا مسئلہ حل کریں، بل بورڈز کے ایم سی کی اجازت کے بغیر نصب نہیں کیے جائیں گے۔

66 / 100

One thought on “سندھ حکومت کراچی کو تجاوزات سے پاک ، صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ، سید ناصر شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!