کراچی: شہر بھر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

تشکرنیوز:  واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق سائٹ صنعتی ایریا سمیت پورے شہر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واٹر کارپوریشن انتظامیہ شہر بھر میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ چار روز قبل دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ قطر ایم ایس لائن نمبر پانچ اور شاہراہ پاکستان لالو کھیت ڈاک خانے پر ترقیاتی کام کے دوران پانی کی لائن متاثر ہوگئی تھی۔ حب پمپنگ اسٹیشن پر انڈر گراؤنڈ کیبل پھٹنے کے باعث پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہو گئی تھی، جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔ تاہم مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد اب صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور سائٹ صنعتی ایریا سمیت پورے شہر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن انتظامیہ شہر بھر میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں واٹر کارپوریشن کے افسران و ملازمین دن رات محنت کر رہے ہیں۔

50 / 100

One thought on “کراچی: شہر بھر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!