سی ٹی ڈی کی کارروائی میں سہراب گوٹھ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  سی ٹی ڈی کے ٹیرر فنانسنگ انوسٹی گیشن یونٹ نے سہراب گوٹھ کے جنجال گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے جمع شدہ رقم برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گلبہار گروپ سے ہے

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹیرر فنانسنگ انوسٹی گیشن یونٹ کے مطابق، گرفتار کیے گئے ملزمان کے نام ابو زر اور یعقوب محسود ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق، دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گلبہار گروپ سے ہے۔ ملزمان وزیرستان کے رہائشی ہیں اور حال ہی میں کراچی آئے تھے، اور سوشل میڈیا کے ذریعے افغانستان میں اپنے رہنماؤں سے رابطے میں تھے۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 3 مخصوص نشستیں ملیں گی

 

 

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان کالعدم تنظیم کے لیے فنڈ ریزنگ کر رہے تھے، اور ان کے قبضے سے 15 ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ الزام نمبر 24/110 درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

55 / 100

One thought on “سی ٹی ڈی کی کارروائی میں سہراب گوٹھ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!