...

ویڈیو: بلوچستان سے کراچی آنیوالے کنٹینر کے ٹائر سے 70 کلو چرس برآمد

تشکور نیوز رپورٹنگ،

کوئٹہ: بلوچستان سے آنے والے خالی کنٹینر کے اسپیئر ویل سے 70 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے عملے نے بلوچستان سے کراچی پہنچنے والے خالی کنٹینر کے اسپیئر ویلز سے 70 کلو گرام چرس برآمد کی۔

کسٹمز حکام کے مطابق گزشتہ شب کراچی میں ناردرن بائی پاس کے کچے کے علاقے دیہہ مائی گاڈی سے گزرنے والے ہینو ٹرالر نمبر جے وی 3781 کو شک کی بنا پر روک کر تلاشی لی گئی تو اس پر خالی کنٹینر لوڈ تھا۔

حکام کے مطابق عملے نے ٹرک کی تفصیلی جانچ پڑتال کی اور ٹرک کے ٹول باکس حصے میں موجود اسپیئر وہیل کو چیک کیا گیا تو اس میں سے چرس کے 57 پیکٹ برآمد ہوئے جن کا کل وزن 70 کلو گرام اور مالیت ایک کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔

حکام نے بتایا کہ کسٹمز نے برآمد شدہ چرس اور ٹرالر کو ضبط کرکے ٹرک پر سوار 2 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف انسداد منشیات اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.