پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 36 ہزار سے بڑھ گئی

تشکور نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 36,790 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپسی کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد بھی ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

17 دسمبر 2023 کو 1638 افغان شہریوں کی واپسی ہوئی، جن میں 425 مرد، 377 خواتین اور 836 بچے شامل تھے۔

گزشتہ روز افغانستان روانگی کے لیے 71 گاڑیوں میں 86 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی، جس کے بعد پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 436,790 تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

پاکستان نے جس فراخدلی سے افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے ساتھ روزگار کے سارے مواقع مہیا کئے اس امر کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!