کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم شہادت

تشکر نیوز: کارگل کے محاذ پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

سنہ 1965 کی کی جنگ ہو یاکارگل کا محاذ، قوم کے بہادر سپوتوں نے پاک دھرتی کو ہمیشہ شادو آباد رکھا ہے، ایسی ہی ایک مثال حوالدار لالک جان کی ہے۔

حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں شمن کو ایسی کاری ضرب لگائی جسے ہمیشہ یاد رکھے گا، کشمیر کی وادی غذر جسے وادی شہدا بھی کہا جاتا ہے، آج بھی لالک جان کے قصیدوں سے گونج رہی ہے۔

حوالدار لالک جان شہید کے یوم شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی

مئی1999 میں دشمن بھارت ایک بڑی جارحانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تب حوالدار لالک جان کمپنی ہیڈ کوارٹر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے، حوالدار لالک جان آپ نے جنگ کے اگلے محاذ پر لڑنے کے لئے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں۔

مٹھی بھر ساتھیوں کے ہمراہ حوالدار لالک جان نے ناصرف اپنی پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا کر اُسے بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا، 7 جولائی جولائی کو دشمن تمام دِن حوالدار لالک جان کی پوسٹ پر گولوں سے آگ بر ساتارہا اور پھر اُسی رات تین مختلف اطراف سے حملہ بھی کر دیا، اس حملے میں حوالدار لالک جان شدید زخمی ہو گئے تاہم شدید زخمی ہونے کے باوجود آپ نے محاذِ جنگ سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔

 

 

آپ کے جوابی حملے میں دشمن کو بھاری نقصان کے ساتھ منہ کی کھانا پڑی، بعد ازاں حوالدار لالک جان دفاع وطن کا عظیم فریضہ سر انجام دیتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگئے۔ دُشمن کی بے شمار تحریریں اس با ت کا بر ملا اعتراف کرتی ہیں کہ یہ کسی بھی محاذ پر آخری فرد تک بہادری کے ساتھ دفاع کی اعلیٰ ترین مثال تھی۔

61 / 100

One thought on “کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم شہادت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!