تشکر نویز: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے آپریشن عزم استحکام قومی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی معاملے پر یک زبان ہوں۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے لاہور میں ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں کتاب کی اہمیت زیادہ بڑھ گئی ہے، ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے۔
پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آئین کوئی ایسی کتاب نہیں جسے ہاتھ میں اٹھاکر پھرتے رہیں، یا اس پر قسم کھالیں، آئین کو لیکر گھومنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس پر اصل شکل میں عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔
قائم مقام گورنر پنجاب نے قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا اور انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، جب کہ آپریشن عزمِ استحکام ملک کی بڑی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپوزیشن کو آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کی حرمت کا احترام کیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، ملک کا اعلیٰ ترین فورم پارلیمنٹ ہے۔