تشکر نیوز: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کی حقیقی صورت حال کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ترقی کے دعووں کو مسترد کر دیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں انسداد دہشت گردی کیلئے ’عزم استحکام‘ اہم قدم قرار
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سندھ انسانوں کے رہنے کے قابل جگہ نہیں رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پندرہ سالوں میں عوام کو دھوکہ دیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے اشتہارات پر اربوں روپے خرچ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عملی کام کرکے دکھائیں تو اشتہارات کی ضرورت نہ پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں گیارہ ہزار اسکول گھوسٹ ہیں، جو ان کی اپنی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔